مئی 2026 پاکستانیوں کے لئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ
پاکستان میں مئی 2026 کا مہینہ سرکاری و نجی ملازمین کے لیے تعطیلات کے حوالے سے انتہائی خوشگوار ثابت ہو سکتا ہے، جہاں مختلف مواقع پر مجموعی طور پر 14 سے 15 چھٹیاں متوقع ہیں۔ مہینے کا آغاز ہی یومِ مزدور (یکم مئی) کی وجہ سے سہ روزہ طویل ویک اینڈ سے ہوگا، جبکہ مہینے کے اختتام پر عید الاضحیٰ کی آمد پر ایک اور طویل تعطیلات کا سلسلہ متوقع ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق اگر 17 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عید 27 مئی سے 29 مئی کے درمیان ہوگی، جو ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر 5 روزہ وقفہ بن سکتا ہے۔ تاہم، عید کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ 17 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یومِ تکبیر اور دیگر ممکنہ حکومتی اعلانات بھی اس مہینے میں چھٹیوں کی تعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔



Leave A Comment