میرپورخاص میں پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 4 منشیات فروش گرفتار
:
میرپورخاص میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گاؤں کاک بنگلو میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ایک پراڈو اور ایک آلٹو کار کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد نوید، شاہد اکبر، محمد اظہر اور احمد رضا شامل ہیں، جن کا تعلق راجن پور سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔
_2026_07_06_09_36_17_61359214.jpg)


Leave A Comment