میرپورخاص میں ٹیچر کے گھر فائرنگ، 24 سالہ بیٹی جاں بحق، مبینہ حملہ آور بھی ہلاک
میرپورخاص کے کریم ٹاؤن میں سکول ٹیچر کے گھر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 24 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے بھی خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیضانِ مدینہ مرکز کے قریب رہائش پذیر سکول ٹیچر مانک لغاری کے گھر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی 24 سالہ بیٹی سویرا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
فائرنگ کے دوران مقتولہ کی 50 سالہ والدہ بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے مبینہ حملہ آور کی شناخت 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے واقعے کے بعد مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
_2026_08_11_09_53_09_49934808.jpg)


Leave A Comment