بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر عالمی میڈیا کی تنقید کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ناروے کے ایک معروف اخبار نے ان کا متنازع کارٹون شائع کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اخبار نے مودی کو ایک ایسے کردار کے طور پر دکھایا ہے جو سانپ کا کھیل پیش کر رہا ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس کارٹون کو مختلف حلقوں میں تنقیدی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور شدت پسند بیانیے پر پہلے بھی عالمی سطح پر سوالات اٹھتے رہے ہیں، اور یہ نیا واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں اختلافِ رائے پر پابندیوں اور سخت حکومتی رویوں کے باعث ملک کے عالمی تشخص پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی سیاست کسی بھی ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا سکتی ہے، اور بھارت کو بھی اسی تناظر میں بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار