اداکارہ مومنہ کیس میں نیا موڑ، ثاقب چدھڑ کی جانب سے بھی مقدمے کی درخواست دائر
اداکارہ مومنہ سے متعلق کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد ثاقب خان چدھڑ نے بھی مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ثاقب چدھڑ کی جانب سے تھانہ بھوآنہ میں درخواست جمع کروائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رمشاء اقبال نے آسٹریلیا جانے کے لیے ان سے رقم لی اور بینک اکاؤنٹ میں امانتاً رکھوائی گئی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم بعد ازاں آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے رمشاء اقبال کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی، جبکہ 39 لاکھ روپے کا چیک بھی اسی اکاؤنٹ میں جمع کروایا گیا۔
ثاقب چدھڑ نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ رقم امانت کے طور پر رکھی گئی تھی تاکہ آسٹریلیا جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ تیار کی جا سکے، تاہم اس میں خیانت کی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ محمد ثاقب خان چدھڑ کی جانب سے رمشاء اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست موصول ہو چکی ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
_2026_06_08_08_49_19_13094543.jpg)


Leave A Comment