خانیوال: شہر کے نواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ماں اور اس کا 10 سالہ بیٹا قتل کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 34 سالہ فرحانہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس دوران 10 سالہ حسن بھی اپنی والدہ کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ملزمان واردات کے بعد زیورات اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر شاہ نواز بیرون ملک مقیم تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار