ملتان پولیس بھی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھوں غیر محفوظ
ملتان: ملتان پولیس بھی موٹر سائیکل چوروں سے محفوظ نہ رہی، پولیس لائن سے اٹک میں خصوصی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار مسعود الحسن کی موٹر سائیکل ملتان پولیس لائن سے چوری ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ چہلیک میں مدعی مسعود الحسن کی درخواست پر درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کا نمبر 804/26 بتایا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نوٹ: امیج اے آئی سے بنائی گئی ہے



Leave A Comment