ڈولفن فورس کو عارضی طور پر دی جانے والی موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی
ایشیا اردو
ڈیرہ غازی خان/سنیر رپورٹر
ڈیرہ غازی خان ڈولفن فورس کو عارضی طور پر دی جانے والی موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئی.موٹر سائیکل واپسی کے حوالہ سے مراسلہ جاری کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا.
ابتدائی طور پر ڈولفن اسکواڈ کےساتھ موٹر سائیکلیں بھی لاہور سے لی گئی تھی.ڈی جی خان اور تونسہ میں ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئی.
30 موٹر سائیکلیں ڈولفن فورس ڈی جی خان کے زیر استعمال ہیں. اس موقع پر شہریوں نے اپنا ردعمل احتجاج کرتے ہوئے ریکارڈ کروایا اور کہا کہ آنے والے وقتوں میں لگتا ایسا ھے کہ یہ فورس ڈی جی خان سے واپس لے لی جائے گی۔یاد رہے ڈولفن فورس کی وجہ سے بہت سے اشتہاری اور چوری شدہ موٹر سائیکل پکڑے چا چکے ہیں۔
شہریوں کا مزید یہ کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان پنجاب میں شاید نہیں آتا ھے پنجاب حکومت کی طرف سےہر چیز عارضی دی جاتی ھے ڈیرہ غازی خان کے نمائندوں جیسے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی چوریاں اور نقصان نہیں ہوتے ہیں موٹر بائیکس کی واپسی سے ڈولفن فورس کا گشت متاثر ہو گا.

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment