موٹرولا کا 50 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون موٹو جی 82 پیش
مانٹرنگ ڈیسک
موٹرولا نے ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون موٹو جی 82 متعارف کرا دیا ہے۔
اس نئے فون کی خاص بات اس کا مین کیمرا، او ایل ای ڈی اسکرین اور بڑی بیٹری ہے۔
موٹو جی 82 میں 6.6 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہےموٹرولا نے بتایا کہ ڈسپلے پینل 100 فیصد ڈی سی آئی ۔پی تھری ( Digital Cinema Initiatives – Protocol 3) کوریج فراہم کرتا ہے۔
جی 82 کے لیے اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔
اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔


_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment