موٹروے پر ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
اسلام آباد لاہور موٹروے پر ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں 27 سالہ فیضان اور 55 سالہ اشرف موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
شدید زخمی ہونے والے 45 سالہ عابد حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
_2026_05_02_10_27_27_49704805.jpg)


Leave A Comment