لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے جام ہونے کے باعث آگ لگی۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر موصول ہوئی، اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے سب سے پہلے تمام مسافروں اور ان کے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جس کے بعد فائر ایکسٹنگوشر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے بس کے پہیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم بروقت کارروائی کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد مسافروں اور بس ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار