ملتان: ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد طارق کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم تھانہ بنی، راولپنڈی کو 2018ء سے تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کے مقدمے میں مطلوب تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم پاکستان پہنچا تو ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ریکارڈ کی جانچ کے بعد اسے ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انٹرپول اسلام آباد اور ایف آئی اے امیگریشن ملتان کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے باعث ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار