مارکٹائی کے بعد صلح صفائی،بارتیوں پر حملہ
ایشیا اردو
چوہدری عبدالقیوم
ملتان حافظ جمال روڈ پر باراتیوں سے بھری بس میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکے تعیش میں آگئے بس ڈرائیور پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیا عورتوں بچوں اور مردوں کے سر پھاڑ دیئے گئے،اور حملے کے دوران بس کے شیشے توڑ دیئے گئےمقامی لوگوں کے مطابق بس میں موجود عورتوں نے بھاگ کر مسجد میں پناہ لے کر جان بچائی دوسری جانب پانچ زخمی باراتیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ایس ایچ او دولت گیٹ نے نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے بعد قانونی کاروائی قانون کے مطابق کی جائے گئی مگر رات گئے ایس ایچ او کے مطابق فریقین میں صلح کر لی گئی ہے



Leave A Comment