ملتان شہر میں پولیس ناکام ہو گئی ڈکیتی کی کی بڑی واردات ،شہری سے لاکھوں لوٹ کر فرار
ملتان کے علاقہ گلگشت میں ڈکیتی کی بڑی واردات چار موٹر سائیکل سواروں نے بنک سے پیسے نکلوا کر جانے والے شہری سے 37 لاکھ روپے لوٹ لئے،مذاحمت پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا ،فائرنگ سے معجزانہ طور پر شہری تحسین احمد محفوظ رہا،پولیس نے علاقہ مین سرچ اپریشن شروع کر دیا جبکہ موقع واردات پر پولیس پہنچچ کر مزید کاروائی میں مصروف ہے،زخمی شخص کو پہلے قریبی ہسپتال جبکہ بعد میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ملتان کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مظالبہ کیاہے کہ پولیس مکمل ناکام ہو گئی ہے دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ۔



Leave A Comment