ملتان ڈولفن فورس کی بڑی کاروائی ، 2 ملزمان گرفتار ، بھاری اسلحہ برآمد
ملتان میں ڈولفن فورس کی سیداں والا بائی پاس کے قریب دوران سنیپ چیکنگ کاروائی میں 2 ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت داؤد اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے 8 پسٹل ، 1 ایس ایم جی رائفل ، 1 ایم پی فائیو رائفل اور 1500 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس تھانہ گلگشت کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد نواز انچارج ڈولفن فورس ، مومن ، محمد وسیم ، ماجد اور محمد فراز نے دوران ڈیوٹی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے کارروائی میں شامل جوانوں کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment