حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ملتان میں خسرہ اور پولیو سے بچاو کی 12 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے چوک گھنٹہ گھر پر انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بچوں کو خسرے کے انجکشن اور پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگائے جائیں گے جبکہ انسداد خسرہ مہم میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ 1267 ٹیمیں 20 لاکھ بچوں کوپولیو قطرے اور خسرے کے انجکشن لگائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ والدین اور سول سوسائٹی اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرے کے انجکشن ضرور لگوائیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار