نشتر سولرائزیشن پر منتقل کرنے کے لئے ترقیاتی کام جاری،وائس چانسلر کا کاموں کا جائرہ
ایشیا اردو
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر سولرائزیشن کے حوالے سے جاری کام میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ کا دورہ کیا.صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک کی ہدایات کے مطابق انرجی سسٹم کو 250 کے وی تک بڑھایا جائے گا اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اناٹومی ڈاکٹر شفیق اللّہ اور ایس ڈی او شعبہ ایم اینڈ آر محمد فرحان محبوب بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل نے کام کی رفتار اور معیار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اس سولر سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو سولر انرجی سسٹم پر منتقلی سے بجلی کی مد میں ادا کی جانے والی بھاری رقم کو یونیورسٹی کے تعلیمی، تدریسی اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر استعمال کیا جا سکے گ



Leave A Comment