ملتان: تھانہ صدر ملتان کی حراست سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے غفلت کے الزام میں دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کو دو روز قبل مظفرگڑھ سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانہ صدر ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم کے تھانے سے فرار ہونے کے بعد پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی حراست سے فرار ہونے کے واقعے میں مبینہ غفلت برتنے والے دو پولیس ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار