ملتان: پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ مسوان چوک کے قریب پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔
18 نومبر رات گئے پولس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی مسوان چوک پر موجود تھی اور چیکنگ کر رھے تھے کہ 02 اشخاص بسواری موٹر سائیکل سامنے کی جانب سے آرہا ہے جسکو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا۔
جنہوں نے پولیس پارٹی پر جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شرو ع کردی۔
پولیس پارٹی نے لیٹ کر جان بچائی اور قدرتی اوٹ کا سہارا لے کر حق حفاظت خود اختیاری میں ہوائی فائرنگ کی کافی دیر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا
موری ممتازآباد کے قریب ٹارچ کی روشنی میں جا کر دیکھا تو ایک شخص کے کراہنے کی آواز آرہی تھی مذکورہ کے پاس سے پسٹل 30بور برآمد ہوا گرفتار ملزم کا ملاحظہ کیا تو بائیں ٹانگ پنڈلی پر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مضروب ہوا
جبکہ ہمراہی نامعلوم شخص موقع پر CD 70 چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
جسکی بذریعہ کنٹرول ناکہ بندی کروائی گئی اور وقوعہ کی بابت افسران بالا کو اطلاع دی گئی
طبی امداد کیلئے 1122 کو کال کی گئی
زخمی شخص نے دریافت پر اپنا نام و پتہ امتیاز ولد فیاض قوم خواجہ صدیقی سکنہ محلہ جندے شاہ مزار ملتان بتلایا۔
زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم منشیات جواء اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا



Leave A Comment