ملتان: دن دہاڑے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا گیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے فرار
ملتان کے تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود میں انصاری چوک پر دن دہاڑے بڑی واردات پیش آئی۔ نامعلوم ملزمان شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس نوعیت کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ پولیس کی گشت اور نگرانی ناکافی دکھائی دیتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
_2025_10_04_20_08_38_57793318.png)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment