چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام و شہداء کربلا کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ اجلاس
ایشیا ارد
سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے پولیس لائنز ملتان میں چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام و شہداء کربلا کے حوالے سے پولیس افسران و جوانوں کو بریف کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل ، ایس پی گلگشت کیپٹن (ر) قاضی علی رضا ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز دیگر افسران بریفنگ میں شریک ہوئے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام و شہداء کربلا کے موقع پر تمام افسران و جوان ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ، تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز کریں گے
جو خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی ، کمی بیشی ، بروقت مقام ڈیوٹی پر نفری بھجوانے ، ملازمان کو بریف کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ، تمام افسران و جوان غیر جانبداری ، انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔
مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام و شہداء کربلا کے دوران ملتان ڈسٹرکٹ سے کل 09 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 03 جلوس حساس نوعیت کے ہوں گے جبکہ مختلف مقامات پر 29 مجالس منعقد ہوں گی ان مجالس میں 08 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
جن کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 1764 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور دیگر اداروں کی جانب سے تمام اہم مقامات ، امام بارگاہوں کے قریب ، جنرل بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اسپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سیوپینگ کرائی جائے گی۔
جلوس روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔
تمام مجالس اور جلوسوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ ، رسکیو 1122 اور لائسنس داران کی طرف سے پولیس سے تربیت یافتہ وولینٹئرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اوورآل نگران ہوں گئے۔
تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژنز کے انچارج ہوں گے۔
شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی ، اس دوران ایلیٹ فورس ، محافظ اسکواڈ ، ڈولفن فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جاسکے گا۔



Leave A Comment