پنجاب کے ضلع ملتان میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں غربت سے مجبور ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن قبرستان لے آیا۔ یہ واقعہ رشید آباد قبرستان میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی لوہاری گیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کفن دفن کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، جس کے باعث انہوں نے بیٹے کی میت کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کیا اور متوفی کی تدفین شرعی طریقے سے مکمل کرائی۔

پولیس حکام کے مطابق ضرورت مند خاندان کی فوری مالی مدد بھی کی گئی اور تدفین کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، جسے علاقے میں انسانیت کی ایک اچھی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار