ملتان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق تین روزہ دورے پر ملتان پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں پیلپزپارٹی اور مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے لوگ شامل تھے، پنڈورا پیپرز میں بھی پی ٹی آئی کے لوگوں کا نام شامل ہے مگر وزیراعظم نے کوئی ایکشن نہیں لیا، جو اس حکومت نے وعدے کیے تھے وہ ایک بھی پورا نہیں کیا،چینی 150 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، اب اس حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں 47 ہزار ارب تک قرضہ پہنچا دیا ہے، کرپٹ اشرافیہ نے ملکی معشیت کو تباہ کر دیا ہے، سراج الحق کا مزید کہنا تھا جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بننا چاہتی کیونکہ ہم عوام سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار