مری اور اس کے ملحقہ علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے روز بھی قابو میں نہ آ سکی، جس کے باعث وسیع رقبہ متاثر ہو گیا۔

کوٹلی ستیاں، بھانگل اور دیرہ کلیاڑی کے جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں جبکہ لہتراڑ فارسٹ ریسٹ ہاؤس کے قریب کے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ آگ کے باعث قیمتی درخت جل گئے اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب مالاکنڈ کے علاقوں بٹ خیلہ، درگئی اور آلہ ڈھنڈ کے پہاڑوں پر بھی آگ بھڑک اٹھی، جہاں ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد مل کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے، تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور آگ پر جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار