ملتان سے لاہور جانے والی موسیٰ پاک ٹرین حادثے کا شکار، دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
ملتان سے لاہور جانے والی موسیٰ پاک ٹرین ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جہاں اس کی دو بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین اپنے معمول کے سفر پر تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
سٹیشن ماسٹر کے مطابق ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان یا مسافر زخمی نہیں ہوا، تاہم حادثے کے بعد ٹرین کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر ہوئی۔
ریلوے حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
_2026_06_29_05_34_47_43878463.jpg)


Leave A Comment