لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے بانی کے خلاف کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے ، سابق وزیراعظم کے خلاف  مسلم لیگ ن نے تحریری اعتراض دائر کردیا۔
ن لیگ کے وکیل  نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں لہذا الیکشن نہیں لڑسکتے۔
 یاد رہے کہ اس سے قبل سرگودھا سے مسلم لیگ ن رہنما مریم نوازاور لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض دائر کیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار