مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے کئی متاثرین کی ویڈیوز سامنے آگئیں.پولیس کیمطابق موضع سردار آباد میں ایک شخص نے مختلف اوقات میں کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکر انکی ویڈیوز بنائیں،،ایشیا  اردو  زرائع کے  مطابق  ملزم ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو مسلسل بلیک میل کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا،،ایک متاثرہ لڑکے کے پولیس سے رابطہ کرنے پر معاملہ منظرعام پر آیا،متاثرہ بچے نے ملزم کی جانب سے بنائی گئی اپنی نازیبا ویڈیوز بھی پولیس کے حوالے کیں.متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم غلام فرید گبول نے اس سمیت کئی اور بچوں کو بھی بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے،،کچھ بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر کچھ دیگر لوگوں سے بھی شیئر کی گئیں.پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ صدر نے ملزم غلام فرید گبول کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے متاثرین سے رابطے کیے جارہے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار