مظفرگڑھ: علی پور کے علاقے کندائی میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور واردات کرتے ہوئے مویشی چرانے والے تین شہریوں کو اغواء کرلیا۔ مغویوں کو ظفری جھبیل اور گمنی گوپانگ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کے ہمراہ زنجیروں میں باندھ کر کچے کے علاقے میں لے گئے۔

ذرائع کے مطابق ان ڈاکوؤں نے ایک ہفتہ قبل بھتہ نہ دینے پر مقامی تاجر شاہد کو بھی اغواء کر رکھا ہے جبکہ اپنے ویڈیو پیغامات میں پولیس کو سنگین دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔

پولیس نے شہری اور تاجر کے اغواء کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار