مظفرگڑھ میں کامیاب جھینگا فارمنگ کے بعد "جھنگا اسٹیٹ" کی تعمیر کا آغاز
جھینگوں کی فارمنگ کے آزمائشی منصوبے کی کامیابی کے بعد مظفرگڑھ میں "جھنگا اسٹیٹ" کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچھ عرصہ قبل صوبے میں بلو اکانومی کے فروغ کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مظفرگڑھ اور سرگودھا میں 5300 ایکڑ پر جھنگا اسٹیٹ کے علاوہ ہیچریز، ایکو مال، پروسیسنگ مال اور کولڈ اسٹوریج قائم کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں جھنگا اسٹیٹ کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دنیا کی پہلی آف شور شرمپ اسٹیٹ ہے۔ اس منصوبے کی پہلی پروڈکٹ مارکیٹ میں آ چکی ہے جسے مثبت ردعمل ملا ہے۔
ڈائریکٹر جھنگا اسٹیٹ ملک محمد رمضان کے مطابق تحصیل مظفرگڑھ کے علاقے شاہ گڑھ میں 400 ایکڑ اور تحصیل علی پور میں 2000 ایکڑ بنجر زمین پر جھنگا فارمز بنائے جا رہے ہیں، جو رواں برس کی پہلی سہ ماہی تک مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں جہاں زمین سیلائن ہے اور زیرزمین پانی کڑوا ہے، وہاں شرمپ فارمنگ کی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جھینگا اسٹیٹ کی تکمیل سے نہ صرف مقامی فارمرز کو فائدہ ہوگا بلکہ مظفرگڑھ سے سالانہ ہزاروں میٹرک ٹن جھینگا بیرون ملک برآمد کیا جا سکے گا۔
_2026_02_01_17_49_07_59850706.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment