رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کی نمازِ جنازہ خیرپور میں ادا، سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت
خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سعید غنی سمیت دیگر صوبائی وزراء اور ارکانِ اسمبلی بھی موجود تھے۔
نعیم کھرل کو ان کے آبائی گاؤں گمبٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ پانچ مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال 21 جون کو کراچی میں ہوا تھا۔
_2026_06_22_08_55_50_52043796.jpg)


Leave A Comment