امریکی خلائی ادارے ناسا نے ارتھ ڈے 2026 کے موقع پر ایک نیا اور دلچسپ ڈیجیٹل ٹول متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے لوگ زمین کے قدرتی مناظر میں اپنا نام تلاش کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کو “یور نیم اِن لینڈ سیٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے پہاڑوں، دریاؤں اور دیگر قدرتی اشکال کو حروفِ تہجی سے ملایا جاتا ہے۔

صارفین ناسا کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا نام درج کرتے ہیں، جس کے بعد یہ سسٹم خودکار طور پر ایسی تصاویر تلاش کرتا ہے جو ان حروف سے مشابہت رکھتی ہوں اور پھر انہیں جوڑ کر نام کی شکل میں پیش کرتا ہے۔

ناسا کے مطابق اس اقدام کا مقصد خلا اور زمین سے متعلق معلومات کو عوام کے لیے مزید دلچسپ اور قابلِ رسائی بنانا ہے، تاکہ لوگ سائنسی ڈیٹا کو ایک تخلیقی انداز میں سمجھ سکیں۔

یہ پروگرام خاص طور پر ارتھ ڈے کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ زمین کی خوبصورتی اور قدرتی ساخت کو نئے انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار