ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے واضح تصویر جاری کر دی
امریکی خلائی ادارے ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف اور واضح تصویر جاری کر دی ہے، جو بلیک ہولز سے متعلق ایک بڑے سائنسی معمہ کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ عظیم الجثہ بلیک ہول زمین سے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ نوری برس کے فاصلے پر موجود سرکنس کہکشاں میں واقع ہے، جو مسلسل خلا میں طاقتور شعاعیں خارج کر رہا ہے۔ اس بلیک ہول کے گرد موجود گرم گیس کے بادل بے حد چمکدار ہیں، جس کے باعث ماضی میں اس کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔
ناسا نے جیمز ویب سپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے بلیک ہول کے کنارے پر موجود عجیب و غریب اور انتہائی طاقتور فورسز کو عکسبند کیا ہے۔ اس تاریخی تصویر کے ذریعے سائنس دانوں کو پہلی بار بلیک ہول کے قریبی ماحول کو واضح طور پر دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے عظیم الجثہ بلیک ہولز اپنے اردگرد موجود کہکشاؤں سے مسلسل مادہ حاصل کرتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں انفرا ریڈ توانائی پیدا ہوتی ہے۔ تاہم زیادہ تر ٹیلی اسکوپس اتنی حساس نہیں ہوتیں کہ یہ معلوم کر سکیں کہ یہ شعاعیں کہاں سے خارج ہو رہی ہیں، جس خلا کو جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے پُر کر دیا ہے۔
_2026_01_25_17_43_13_26522771.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment