معروف عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران دل کا دورہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
معروف عالمِ دین اور مذہبی اسکالر ناصر مدنی کو ضلع جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ناصر مدنی مسجد میں خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ طبیعت بگڑنے سے قبل انہوں نے کلمہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ناصر مدنی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
_2026_07_04_07_15_56_97637840.jpg)


Leave A Comment