نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر کے مطابق پانچ روزہ چیمپئن شپ  20نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان آرمی ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔
خالد بشیر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پول اے میں آرمی، پی او ایف، ایئر فورس، فیصل آباد شامل ہیں جبکہ پول بی میں واپڈا، لاہور، نیوی، اسلام آباد شامل ہیں ۔
چیمپئن  شپ سیمی فائنلز 23نومبراور فائنل 24نومبر کو کھیل جائے گا ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار