جعلی عامل گرفتار، 1338 خواتین کی وڈیوز برآمد
این سی سی آئی اے نے جدید طریقہ سے جعلی عامل گرفتار کرلیا جس سے خواتین کی نازیبا 763 تصاویر اور 1338 ویڈیوز برآمد کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے۔۔۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور علی وسیم نے بتایا ہے کہ لاہور زون نے ایک جعلی عامل ملزم کو پکڑا ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاتعداد قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔ ملزم نے استخارہ ڈاٹ کام کے نام سے ایک آئن لائن پیج بنایا ہوا تھا اور ایک ایک بھی بنا رکھی تھی۔ ملزم عرصہ دو سال سے خواتین اور لڑکیوں کو ورغلا کر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے بوتیک کی ایک دکان بھی بنا رکھی تھی، اپنی غلط حرکات کے لیے ملزم نے رینٹ پر دوکان لے رکھی تھی، ہزاروں کی تعداد میں ملزم سے تصاویر ملی کے ملزمان اکیلے ہی کام کرتے ہیں، ملزم سے تمام تر ریکارڈ تحویل میں کرلیا گیا ہے۔ ہم ایسے واقعات میں خود مدعی بنے گے جہاں لوگ سامنے آنے سے گھبراتے ہیں۔۔۔۔



Leave A Comment