ملتان کرائم انویسٹیگیشن 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)  ملتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن ویزہ اور جاب اسکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار اور ویزہ کے جھانسے میں ڈال کر لاکھوں روپے ہتھیاتے رہے۔

ترجمان NCCIA کے مطابق 3 اکتوبر 2025 کو کی جانے والی کارروائی میں ایک ملزم محمد عثمان ولد محمد رمضان، رہائشی ڈسک خانہ خاں پر مورال، ضلع ملتان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے سام سنگ موبائل فون (Galaxy A15) برآمد ہوا جس میں مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم جعلی نمبروں سے شہریوں کو نوکری اور ویزہ اسکیم کے جال میں پھنساتا تھا اور متاثرین کو مختلف جیز کیش اکاؤنٹس پر رقوم منتقل کرنے پر مجبور کرتا رہا۔ ایک شہری سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیانے کا ثبوت ملا ہے۔

مزید ملوث ملزمان میں محمد یامین، محمد یوسف، عمران، شہزاد، بشیر احمد اور بشیر عرف لنگڑا شامل ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید شواہد اور نمبرز بھی برآمد کیے گئے ہیں جن کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ نمبر 249/2025 تھانہ سائبر کرائم میں درج کرلیا گیا ہے جو دفعات 13، 14، 16 پیکا 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419، 420، 468، 471 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر افتخار حسین کر رہے ہیں

ایجنسی کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار