بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، فی یونٹ قیمت میں 75 پیسے اضافہ
نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اضافی رقم اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ تاہم نیپرا نے درخواست کردہ اضافے کے مقابلے میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 34 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
_2026_08_08_09_17_50_81671383.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment