نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر کعبہ  کا نیا غلاف کسوہ تبدیل کر دیا گیا۔

نیا غلاف انتہائی باریک بینی اور مہارت کے ساتھ 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ غلاف 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے غلاف کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے، جبکہ اس کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم خصوصی کمپلیکس میں مکمل کیے گئے۔ ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کے لیے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق خانہ کعبہ کا غلاف اسلامی فن، دستکاری اور اعلیٰ معیار کی روایتی تیاری کا ایک منفرد شاہکار سمجھا جاتا ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار