نشتر ہسپتال میں پیٹ سکین اور سائکلوٹران مشین کی تنصیب اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے بارے آن لائن میٹنگ کا انعقاد
ایشیا اردو
نشتر ہسپتال میں پیٹ سکین اور سائکلوٹران مشین کی تنصیب کے حوالے سے سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیر صدارت آن لائن میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی نمائندگی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے۔ میٹنگ میں نشتر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لئے پیٹ سکین اور سائکلوٹران
مشین کی تنصیب سے متعلقہ آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام تر عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ پیٹ سکین اور سائکلوٹران مشین کی تنصیب سے
نا صرف ملتان بلکے جنوبی پنجاب کی عوام کو تشخیص اور علاج سے متعلقہ تمام تر سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہوں گی۔ اجلاس میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو اور ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پیتھالوجی بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں میٹنگ میں سی پی ای انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توسیعی منصوبے بارے آمورز کو بھی زیر بحث لایا گیا اور نئے آؤٹ ڈور اور وارڈز کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل بنانے کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔



Leave A Comment