دبئی سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن کی خبر غلط، چوہدری سالک حسین کی واضح تردید
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع محفوظ ہیں اور اس وقت کسی بھی پاکستانی کو دبئی سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔
وفاقی وزیر کے مطابق خلیجی ممالک، بشمول سعودی عرب، قطر اور دیگر ریاستوں میں پاکستانیوں کی ملازمتوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے نئے روزگار کے مواقع تلاش کر رہی ہے، جس سے مستقبل میں مزید افراد کو روزگار ملنے کی توقع ہے۔
_2026_05_11_06_56_11_87097514.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment