منکی پاکس ، نیپاوائرس ، کانگووائرس سے نمٹنے کیلئے ائیرلائنزکا عدم تعاون
کراچی میں موذی مرض منکی پاکس،نیپاوائرس اورکانگووائرس سےنمٹنےکےلئےپاکستان ائیرلائنزکاعدم تعاون کےباعث پھیلاوکا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کےکوائف کی بروقت فراہمی سے بھی ائیرلائنزانتظامیہ گریزاں ہےبارڈرہیلتھ سروسزنےبیرون ملک آپریٹ کرنےوالی ائیر لائنز کو معاملے کی سنگینی پرمتعدد خطوط ارسال کئے،تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی مکمل تعاون سے گریزاں ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اجلاس میں مسئلہ اجاگرکرنےکےباوجود کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا بارڈر ہیلتھ سروسزنےملک بھرکےائیرپورٹس پر نئی حفاظتی ہدایات جاری کی تھیںایڈوائزری پرملکی وغیرملکی ایئرلائنز کامکمل تعاون نہ کرناسنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے
Leave A Comment