ایشیا اردو

ملتان پولیس تھانہ مظفرآباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ ارشاد بی بی گرفتار ، ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد مقدمہ درج
 پولیس تھانہ مظفرآباد کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک موٹرسائیکل سوار جس کے ساتھ خاتون بھی موجود ہے ہیروئن فروخت کرنے کے جا رہے ہیں۔ پولیس مظفرآباد نے اطلاع موصول ہونے پر مل پھاٹک کے قریب ناکہ بندی کی گئی تو شیر شاہ روڈ سے ایک موٹرسائیکل سوار کو روکا تو موٹرسائیکل آہستہ کیا جونہی خاتون اتری موٹرسائیکل سوار فرار ہوگیا۔خاتون سے دریافت پر اس نے اپنا نام ارشاد بی بی زوجہ بشیر حسین قوم گل بتایا اور بتایا کہ فرار ہونے والا شخص اس کا بھائی فقیر محمد عرف جمعہ ہے۔ بذریعہ لیڈی کانسٹیبل تلاشی لینے پر ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جو دونوں منشیات فروش ملزمان شہر میں سپلائی کرنے کے لیے لے جارہے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد مرزا حسنین عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالنوید اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر کے برآمدگی دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جارہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار