اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو پیش کر دی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کو 160 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی اس امکان کی تصدیق کی ہے۔

اس وقت پیٹرول پر 126 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ اگر اسے 160 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تو پیٹرول کی قیمت میں مزید 34 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ممکنہ اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار