لندن: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت میں ایک ڈالر یا 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 82 سینٹ یا تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 85.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں۔ منگل کے روز برینٹ خام تیل 91.01 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 84.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں سپلائی سے متعلق خدشات اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ برقرار ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار