وزیر خزانہ: تیل کی مزید کھیپ راستے میں، ذخائر مزید مضبوط ہوں گے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی مزید کھیپ راستے میں ہے اور پٹرولیم ذخائر مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیر خزانہ کے زیر صدارت پٹرولیم قیمتوں مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی تعطل کا خدشہ نہیں ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت توانائی مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں ریفائنریز اور آئل کمپنیوں کے ساتھ قریبی رابطے کی ہدایت کی گئی اور ڈیزل، پٹرول، ایل پی جی اور جیٹ فیول کی سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے تیل کے استعمال میں بچت کے اقدامات پر غور کیا اور پٹرولیم سپلائی مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی صورتحال پر کمیٹی کا روزانہ اجلاس جاری رہے گا تاکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
_2026_03_15_14_23_34_54844596.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment