خان پور: تھانہ ظاہر پیر پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ ظاہر پیر پولیس موضع ملک پور میں کریمنلز کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

ہلاک شدہ ملزم کی شناخت صدام بھٹی کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ ہلاک شدہ کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں قانون کی حکمرانی قائم رہی اور مزید جرائم کے امکانات کم ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار