کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کی او پی ڈی پندرہ روز کے اندر فنکشنل کرنے کر دیا جائے گا
ایشیا اردو
ڈیرہ غازیخان (سنیئر رپورٹر ): کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کی او پی ڈی پندرہ روز کے اندر فنکشنل کرنے کی نوید سنادی گئی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کام کے معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو خوشخبری دے دی۔ پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر موجود تھے آئی ڈیپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران نے بریفنگ دی ڈی جی خان سے دل کے مریضوں کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے سردار فتح محمد خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی 15 روز کے اندر شروع کرنے کی نوید سنادی گئی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دل ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔آئی ڈیپ کے افسران نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو تعمیراتی کام اور پیشرفت پر بریفنگ دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سردار فتح محمد خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے عارضی بجلی کنکشن حاصل کرکے دل مریضوں کا طبی معائنہ شروع کردیا جائیگا۔ایمرجنسی کو بھی ایک ماہ کے اندر فنکشنل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے ماہرین اور عملہ کی 482 آسامیوں کی منظوری کیلئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں لیب اور دیگر مشینری کی تنصیب تیزی سے جاری ہے۔ہسپتال کیلئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں،ڈاکٹرز کی رہائش اور ہاسٹل کیلئے مزید 70 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔کمشنر کو بتایا گیا کہ ائی ڈیپ زیر نگرانی 44 کنال رقبہ پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے منصوبہ کے تعمیراتی کام پر تقریباً دو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں.



Leave A Comment