اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل 5.4 متعارف کرا دیا، اے آئی کی دنیا میں بڑا انقلاب
سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت کی معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا اور زیادہ طاقتور ماڈل چیٹ جی پی ٹی 5.4 متعارف کرا دیا ہے، جسے پیشہ ورانہ اور پیچیدہ نوعیت کے کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اس جدید ماڈل کی باضابطہ رونمائی کرتے ہوئے بتایا کہ اسے جدید منطق، کوڈنگ اور ورک فلو کی بہتر صلاحیتوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل سابقہ ورژن چیٹ جی پی ٹی 5.3 کوڈکس کی بنیاد پر مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
کمپنی نے اس کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی 5.4 پرو بھی پیش کیا ہے، جو پیچیدہ اور پیشہ ورانہ نوعیت کے کاموں کے لیے زیادہ طاقتور ورژن سمجھا جا رہا ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق نیا ماڈل اسپریڈشیٹس، پریزنٹیشنز اور مختلف دستاویزات کے ساتھ کام کرنے میں بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے اور صارفین کو اپنے پیشہ ورانہ کام زیادہ مؤثر انداز میں مکمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ماڈل میں بڑے سیاق و سباق کو سمجھنے کی بہتر صلاحیت، ویب سرچ کے ساتھ مضبوط انضمام اور جدید تجزیاتی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے "تھنکنگ ورژن" میں صارف کو جواب دینے سے قبل ماڈل کی منطق کو دیکھنے اور ہدایات میں تبدیلی کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
مزید برآں، یہ ماڈل اسکرین شاٹس سے سافٹ ویئر انٹرفیس کے مختلف عناصر کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بعض سافٹ ویئر میں ماؤس اور کی بورڈ کے ذریعے بنیادی آپریشنز انجام دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔
بنچ مارک ٹیسٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی 5.4 نے گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور متعدد ٹیسٹوں میں ماہرین کے برابر یا ان سے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق یہ نیا ماڈل اب پرو، ٹیم اور چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ ڈویلپرز اسے اے پی آئی کے ذریعے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
_2026_03_09_15_53_30_77145426.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment