ایشیا اردو

وفاقی و صوبائی محکموں کی املاک سے قبضے ختم کروائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا تمام اسسٹنٹ کمشنرز  کو آپریشن کی نگرانی کرنے کا حکم. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر ضلع گھوٹکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز و تحصیلداروں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری ملکیتوں سے قبضے ختم کروانے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا جائے اس سلسلے میں گرائونڈز، فلاحی پلاٹوں، قبرستانوں، پارک، ہسپتالوں، قومی شاہراہ، سڑکوں، اسکولوں سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کی سرکاری ملکیت پر قبضہ کرنے والوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ازخود قبضے ختم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کرواکر کارروائی کی جائے. انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران سندھ پبلک پراپرٹی (ریموول آف اینکروچمینٹ) ایکٹ 2010 کے ضابطہ اخلاق کے پیش نظر کارروائیاں کی جائیں اور قبضے ختم کروانے کے بعد ملبہ ہٹایا جائے تاکہ عوام کو تکلیف کا سامنہ نہ کرنا پڑےاس  سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ فراہم کی جائے. اس موقع پر انہوں نے انکروچمینٹ فورس کے انچارج کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران تمام فورس کو فعال کیا جائے تاکہ جلد از جلد قبضوں کا خاتمہ کیا جاسکے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار