امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے سائبر خطرے سے خبردار کیا ہے، جس میں آؤٹ لک، ٹیمز اور ون ڈرائیو اکاؤنٹس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز ایک جدید فِشنگ مہم کے ذریعے ایسے حملے کر رہے ہیں جو ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن (MFA) کو بھی بائی پاس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائبر مجرم ایک مبینہ پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں جو اوتھ ٹوکنز چوری کر کے صارفین کے اکاؤنٹس تک بغیر پاس ورڈ کے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

یہ حملے عام طور پر جعلی ای میلز کے ذریعے کیے جاتے ہیں جو مائیکروسافٹ کی آفیشل ای میلز کی طرح نظر آتی ہیں اور صارفین کو ڈیوائس ویریفکیشن کوڈ درج کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے ٹولز کم مہارت رکھنے والے ہیکرز کے لیے بھی خطرناک سائبر حملے ممکن بنا رہے ہیں، جس سے عالمی سطح پر ڈیٹا سیکیورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر معروف لنکس پر کلک نہ کریں اور کسی بھی غیر ضروری لاگ اِن یا ویریفکیشن کوڈ کی درخواست سے محتاط رہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار